پیرس(نمائندہ خصوصی) اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔ان خیالات کا اظہار منظور حسین قاردی صدر ادارہ منھاج القرآن کلیشی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری 2 دن بعد لاہور پہنچ کرآئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کارکنوں سے مشاورت کریں گے۔ ہم کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔