سپین(بیورو چیف)280ارب روپے کے قرضوں کی معافی مسلم لیگ ن کی حکومت کی قومی خزانہ پر ڈکیتی ہے۔ حکومت روزانہ10ارب سے زائد کی کرپشن کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمر فاروق رانجھا صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ غربت کے ہاتھوں تنگ آکر غریب عوام خودکشیاں کررہے ہیں اور ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران عوام کی زندگی میں ترقی اور خوشحالی لانے کے بجائے کسی اورکے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی حکمرانوں کے ایسے عوام دشمن ایجنڈے کو یکسرطور پر مسترد کرتی ہے