بدین میں ناکے پر موجود دو پولیس اہلکار سرکاری گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گئے۔ گاڑی سے شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔
بدین: (یس اُردو) سرکاری گاڑی کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ گاڑی میں موجود شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ بعد ازاں گاڑی کے ڈرائیور اور مجسٹریٹ کے بھائی نے خود پولیس سٹیشن آ کر گرفتاری پیش کر دی۔ پولیس نے گاڑی میں موجود شراب کی بوتلیں اور منشیات قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔