counter easy hit

دنیا کے 50 امیر ترین افراد میں امریکہ کی برتری

America's lead i

America’s lead i

فہرست میں شامل متعدد افراد ایسے ہیں جنہیں دولت ورثے میں ملی لیکن انہوں نے کاروباری دانشمندی سے اس میں اضافہ کیا
لاہور (یس اُردو) عالمگیریت کے اس دور میں دنیا بھر میں امیر ترین افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ سب سے زیادہ امیر 50 افراد میں سے زیادہ تر امریکی ہیں ، لیکن اب سپین ، میکسیکو اور فرانس جیسے ممالک بھی آگے آ رہے ہیں ۔ معروف جریدے فوربز کی فہرست میں موجود کئی ارب پتی ایسے ہیں جو اپنے بل بوتے پر محنت اور قسمت سے اس مقام تک آئے ہیں جبکہ ایسے افراد بھی ہیں جنہیں یہ دولت ورثے میں ملی ، لیکن اپنے کاروباری فہم و فراست سے انہوں نے اس دولت میں مزید اضافہ کیا ۔ آئیے آپ کو دنیا کے 10 اہم ممالک کے امیر ترین افراد سے ملاتے ہیں:
روس: لیونڈ مائیکل سن: 14.4 ارب ڈالرز مائیکل سن گیس کمپنی نوواٹیک کے سی ای او اور چیئرمین ہیں ۔ انہوں نے اپنی زندگی کا آغاز ایک تعمیراتی کمپنی میں فورمین کی حیثیت سے کیا اور محنت کرکے روس کے امیر ترین شخص کے مقام تک پہنچے ہیں ۔ برطانیہ: ہندوجا خاندان : 14.5 ارب ڈالرز ہندوجا گروپ کے پس پردہ خاندان ، یہ مختلف کمپنیوں کا ایک عالمی مجموعہ ہے، جس کے صدر دفاتر لندن میںہیں اور ان کا مالک خاندان برطانیہ کے امیر ترین شہری ہے۔ ادارے کی سالانہ آمدنی 20 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے ۔جاپان : تاداشی ینائی، 14.6 ارب ڈالرز فاسٹ ریٹیلنگ کے مالک ینائی کا ملبوسات کا برانڈ یونیکلو پوش علاقوں میں خاصا معروف ہے ۔ حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ ہو سکتا ہے میں کامیاب نظر آتا ہوں ، لیکن میں نے بہت غلطیاں کی ہیں ۔ لوگ اپنی ناکامیوں کو بہت سنجیدہ لیتے ہیں ۔ سعودیہ : شہزادہ ولید بن طلال : 17.3 ارب ڈالرز کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے بانی سی ای او اور بیشتر حصص کے مالک شہزادہ ولید سٹی گروپ اور 20 تھ سنچری فوکس میں بھی بڑے حصص رکھتے ہیں ۔بھارت : مکیش امبانی :، 19.3 ارب ڈالرز تیل و گیس کے شعبہ سے وابستہ امبانی ریلائنس انڈسٹریز میں 48 فیصد حصہ رکھتے ہیں ، جو بھارت کی دوسری بیش قیمت کمپنی ہے ۔ وہ ایک نجی اور متنازع 27 منزلہ عمارت میں رہتے ہیں ۔ جرمنی : بیٹا ہسٹر اور کارل البریخت ، 25.9 ارب ڈالرز آلڈی سپر مارکیٹ 1946ء میں کارل اور تھیو البریخت نے بنائی تھی ۔ اب ان کی اولاد اسے چلا رہی ہے اور بہت امیر بھی ہے ۔ چین ، وانگ جیان لن : 28.7 ارب ڈالرز جیان لن ڈالیان وانڈا گروپ کے چیئرمین ہیں ، جو چین میں رئیل سٹیٹ کا سب سے بڑا ڈیولپر ہے ۔ وہ اٹلی کے مشہورفٹ بال کلب اے سی میلان میں بھی کافی حصص رکھتے ہیں ۔فرانس : لیلیان بیٹرن کورٹ ، 36.1 ارب ڈالرز دنیا کی امیر ترین خاتون بیٹن کورٹ نے 1957ء میں لی اوریئل کا آغاز کیا تھا ۔ وہ اب تو انٹرویو تک نہیں دیتی ، لیکن اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے خیراتی کاموں میں ضرور شامل ہیں ۔ امریکا : بل گیٹس :، 75 ارب ڈالرز امریکا کے امیر ترین شخص ، جو دنیا کے امیر ترین فرد بھی ہیں ۔ مائیکرو سافٹ کے بانی نے 2000ء میں ادارے کے سی ای او کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ، لیکن وہ چیئرمین کی حیثیت سے برقرار رہے البتہ 2006ء سے یہ صرف جزو وقتی کام ہے ۔ ان کا زیادہ تر وقت اب بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں گزرتا ہے ، جہاں وہ اپنی دولت کو انسانوں کی بہبود کے لیے خرچ کرنے کے منصوبے بناتے ہیں ۔پاکستان : شاہد خان : ،6.5 ارب ڈالرز انگلش پریمئر لیگ کے فٹ بال کلب فل ہیم اور امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کی ٹیم جیکسن ول جیگوارز کے مالک پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان ۔ وہ امیر ترین امریکیوں میں 84 ویں نمبر پر ہیں اور دنیا کے سرفہرست 500 امیروں میں بھی شمار ہوتے ہیں ۔