امریکی عدالت نے 1981 میں سابق صدر Ronald Reagan پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
واشنگٹن: (یس اُردو) امریکی عدالت نے 1981 میں سابق صدر رونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے جان ہنکلی جونیئر کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ جج نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم نے اپنے اقدام کے بعد 35 سال جیل میں گزارے۔ اب 61 سال کی عمر میں وہ کسی کیلئے خطرہ نہیں ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق جان ہنکلی جونیئر 5 اگست کو رہائی کے بعد بھی واشنگٹن سے باہر نہیں جا سکے گا۔ لمبے سفر کیلئے اسے پولیس سے اجازت لینا ہوگی۔ جان ہنکلی جونیئر نے اداکارہ جوڈی فوسٹر کو متاثر کرنے کیلئے 1981 میں صدر رونالڈ ریگن پر فائرنگ کی تھی حملے میں 3 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔