counter easy hit

بھارتی وزیر داخلہ 3 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے

Indian Home

Indian Home

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے
نئی دہلی (یس اُردو) بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ناتھ سنگھ اپنے دورے میں دو طرفہ تعلقات پر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ کسی بھی بھارتی حکومتی رہنما کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا ۔