پیرس(نمائندہ خصوصی)بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستانی عوام کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری حقوق کو عالمی برادری کے سامنے رکھا لیکن اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے لیکن اب وقت آ چکا ہے کہ حکمران سخت فیصلہ کر کے کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے انہیں آزادی دلوائیں