پیرس(نمائندہ خصوصی)بجلی اور گیس کی غیر معمولی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی معطل ہو چکا ہے۔ غربت ،بیروزگاری او ر مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ارشد مارتھ سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس سے اسے بھاری کمیشن ملے۔نوازشریف کی حکومت کرپشن کے میدان میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اس لئے پاناما لیکس سمیت دیگر انکشافات کے بعد مسلم لیگ ن کا اقتدار میں رہنا ملک کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ حکمرانوں نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ قائم کر کے اپنے اثاثے کھربوں روپے تک پہنچا دیئے ہیں