پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں نے عوام سے سْکھ چین چھین لیا ہے اپنے کاروبار میں ترقی کی خاطر ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔ چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو آرڈینیٹر تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے غریب آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے ، قرضوں سے چلنے والی حکومت عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کر رہی ہے ، کرپشن میں مبتلا حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے عوام کی تمام تر توقعات دم توڑتی جا رہی ہیں