عبداللہ عدالت میں ہونے والی کئی ملاقاتوں کے بعد بھی اپنے والد سے مانوس نہ ہا سکا جس کے بعد عدالت نے اسے نانی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا
کراچی (یس اُردو)ماں کی ممتا سے محروم عبداللہ کو نانی کا پیار مل گیا ، مقامی عدالت نے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ایدھی ہوم کراچی میں مقیم ننے عبداللہ کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں ۔ گزشتہ ڈھائی ماہ سے ایدھی ہوم میں مقیم عبداللہ کو مقامی عدالت نے نانی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔عبداللہ کو رواں سال 25 مئی کو رضوان نامی شخص نے ایدھی سینٹر چھوڑا تھا اور بتایا تھا کہ یہ بچہ اسے سی ویو سے ملا ہے ۔ عبداللہ کو ایدھی سینٹر چھوڑنے والا شخص رضوان ہی ملزم نکلا جو اس وقت گرفتار ہے ۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق رضوان نے ہی عبداللہ کی والدہ حلیمہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا ۔ تحقیقات کے مطابق رضوان عبد اللہ کی ماں حلیمہ کو قتل کرنے کے بعد اپنی بیوی سونیا کو لے کر اندرون سندھ فرار ہونا چاہتا تھا ۔دوسری جانب خانیوال کے رہائشی چودھری اقبال دعویٰ کیا تھا کہ عبداللہ انکا بیٹا ہے ۔ لیکن عبداللہ عدالت میں ہونے والی کئی ملاقاتوں کے بعد بھی اپنے والد سے مانوس نہ ہو سکا جس کے بعد عدالت نے اسے نانی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔عدالت نے ننھے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ کے حوالے سے کسی بھی غیر ذمہ داری اور غفلت کی اطلاعات نہیں ملنی چاہئے جبکہ بچے کے والد چوہدری اقبال جب چاہے اپنے بیٹے سے مل سکتے ہیں۔