counter easy hit

وزیراعظم کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست ، فریقین کو نوٹس جاری

Application assets

Application assets

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم کے خلاف اثاثے چھپانے سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت 3 اگست کو ہو گی
اسلام آباد (یس اُردو) اثاثوں کے معاملے پر وزیراعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن نے چار سیاسی جماعتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم کے خلاف اثاثے چھپانے سے متعلق کیس کی ابتدائی سماعت 3 اگست کو ہو گی ۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ، عوامی تحریک، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں اثاثے چھپانے پر وزیراعظم کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی ۔ ابتدائی سماعت میں درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ لیا جائے گا۔