پیرس(نمائندہ خصوصی) حکومت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت سے سفیر واپس بلائے ، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دلوانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے والوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار زاہد اقبال خان صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے