بارسلونا (نمائندہ خصوصی ) بارسلونا میں مقیم معروف ادب دوست شخصیت شاہد لطیف گجر نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے ساتھیوں اشرف مغل ، اختر حسین ، حافظ عبدالرزاق صادق ، محمد اقبال چوہدری ، رضوان کاظمی ، چوہدری اقبال گجر و دیگر کے ساتھ پاکستان کے سینئر صحافی و تجزیہ نگار اور ایک دن جیو کے ساتھ کے اینکر پرسن سہیل وڑائچ کو بارسلونا میں ایک دن جیو کے ساتھ کی ریکارڈنگ کرنے کے لئے آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں ، انہوں نے مزید کہا کہ سہیل وڑائچ بارسلونا میں چوہدری امانت مہر کے مہمان ہونگے اور ہم چوہدری امانت مہر کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے سہیل وڑائچ کو ہمارے درمیان لانے کے لئے کوششیں کی ہیں ، انہوں نے کہا کہ نمائندہ جیو نیوز شفقت علی رضا کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر کام کریں اور سہیل وڑائچ کی آمد سے بھی سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کی جو کوشش چوہدری امانت مہر اور شفقت علی رضا نے کی ہے وہ قابل ستائش ہے جس پر ہم نوجوان بزنس مین چوہدری امانت مہر اور نمائندہ جیو نیوز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چوہدری امانت مہر اسی طرح پاکستانی کمیونٹی کے درمیان ایسی شخصیات کو لانے کی کوشش کرتے رہیں گے جن کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پاکستان کے حکام بالا تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے ۔