اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کی جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ پروگرام سولہ اگست کی شام کو اوسلو میں ہو گا۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہرسال جشن آزادی پاکستان کا پروگرام پاکستان کے حوالے سے ہمارے لئے سب سے زیادہ اہمیت کاحامل ہوتاہے اورہماری کوشش ہوتی ہے کہ لوگ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔
ہماری تقریب ایک باوقار تقریب ہے جس میں لوگ اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔بقول انکے، پروگرام کے انعقاد کے لیے اس بار اب تک تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔البتہ بعض معاملات میں لوگوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ اس پروگرام کو میڈیاکے ذریعے خصوصی کوریج دی جائے گی۔
اس بار ماضی کی طرح مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈ زبھی دیئے جائیں گے۔تقریب میں پاکستان کے ساتھ ساتھ ناروے کی اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔