رزلٹ کیلئے ابھی کلک کریں
http://www.pu.edu.pk/home/main
لاہور(نمائندہ یس نیوز)پنجاب یونیورسٹی بی اے بی ایس سی2016 سالانہ امتحان میں طالبات ہر دفعہ کی طرح اس دفعہ بھی بازی لے گئیں، جبکہ بی اے میں ایک لڑکے نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایک لاکھ اٹھارہ ہزار طلبائ طالبات نے اس دفعہ بی اے بی ایس سی کے امتحان میں حصہ لیا ہے جبکہ37.6 فیصد کے تناسب سے طلبائ وطالبات نے کامیابی حاصل کی ہے
کامیاب امیدواروں کیلئے تقسیم انعامات کا سیشن الرازی حال میں30اگست 2016 کو منعقد کیا جائیگا۔
بی ایس سی میں گوجرانوالہ کی ہما نے 702نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ بی اے میں منصور علی نے 800میں سے 665نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
ذارا نسیم فیصل آباد سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے 699 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے دونوں کا تعلق پنجاب کالج سے ہے۔
مریم صبا نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ہے ان کا تعلق بھی فیصل آباد سے ہے، یس نیوز نے بی اے بی ایس سی رزلٹ 2016 کیلئے اپنی ویب سائٹ پر لنک جاری کردیا ہے۔