کوئٹہ:(یس ڈیسک)کانگو وائرس کا مزید ایک مریض دم توڑ گیا جس کے بعد رواں برس ملک میں جان لیوا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
یس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں قائم کانگو آئسولیشن وارڈ میں 4 روز قبل لایا گیا مریض رحمت اللہ دم توڑ گیا ہے۔ فوکل پرسن غلام عباس نوت کانی نے سرکی روڈ کے رہائشی رحمت اللہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے 10 روز قبل اپنے گھر میں ایک بکرا ذبح کیا تھا جس سے کانگو کے وائرس اس کے جسم میں داخل ہوئے تھے۔
فوکل پرسن غلام عباس کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے مزید 3 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ بلوچستان میں رواں برس کانگو کے 10 مریض دم توڑ چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں اب تک کانگو کے 15 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔