counter easy hit

امن و انسانیت مہم کے زیر اہتمام مشاعرہ اور کوی سمیلن آج

Mushaira

Mushaira

پٹنہ 3 ستمبر (پریس ریلیز) امن و انسانیت مہم کے زیر اہتمام آج شام 7 بجے بہار اردو اکادمی کے سمینار ہال میں ایک تاریخ ساز اور یادگار موضوعاتی مشاعرہ منعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ کا مقصد قومی ایکتا اور بھائی چارہ کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔ مشاعرہ میں اردو اور ہندی کے کئی بڑے شعرا اور کوی شریک ہوں گے۔

ان میں علیم اللہ حالی، شفیع مشہدی، متین عمادی، شفیع الرحمن شفیع،ظہیر صدیقی، افتخار راغب(قطر)، منصور قاسمی (سعودی عرب)، ستیہ نارائن، آلوک دھنوا، شنکر کیموری، اویناش امن، ابھے کمار بیباک، ظہیر انور،معین کوثر، فرد الحسن فرد،ضیاء الرحمن ضیائ، عطا عابدی،گوہر شیخ پوروی،حسن نواب حسن، ابو نصر فاروق، نصر بلخی، کامران غنی صبا ، سمیر پریمل وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔’امن و انسانیت مہم’ کے ریاستی کنوینر رضوان احمد اصلاحی نے گزارش کی ہے کہ جن لوگوں تک دعوت نامہ نہیں پہنچ سکا ہے وہ اس اعلان کو ہی دعوت نامہ سمجھ کراس بامقصد مشاعرہ میں شریک ہوں اور امن و انسانیت مہم کو کامیاب بنائیں۔