کراچی (پ ر) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی کو زندہ کرتے ہوئے عوام قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں۔ الخدمت گذشتہ کئی برس سے غریب اور ناداروں کی خدمت کرتی آئی ہیں الخدمت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد زون کے تحت یوتھ کنونشن کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر زون اویس یاسین، شمالی ناظم آبا دیوتھ ونگ کے صدر نور محمد شاداب اور نائب امراء زون سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ حافظ بلال رمضان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ذیلی فلاحی تنظیم الخدمت کراچی سمیت پورے ملک میں یتیموں اور مسکنیوں کا سہارا رہی ہے۔ عید الاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا مقصد اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے۔
مصیبت زدہ انسانوں کی مدد کرنے کے لئے عوام الخدمت کا حصہ بن کر خیر کے کام کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم قربانی کی سنت ادا کرنے کا مقصد طاغوتی نظام کا انکار کرکے اللہ کا نظام نافذ کرنا ہوگا۔ وقت کے فرعونوں اور نمرودوں کے آگے کلمہ حق بلند کرنا ہوگا۔ معاشرے میں فحاشی وعریانی جیس آگ کو ختم کرنے کے لئے اللہ اور رسول ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ شہر کو خوشحال بنانے کے لئے ہر نوجوان دعوت الہ اللہ میں ہمارا ساتھ دیں۔ الخدمت نے ہمیشہ ہر برے وقت میں عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ زلزلہ زدگان کا معاملہ ہو یا تھرمیں فاقہ کشی ہر جگہ الخدمت کے رضاکار وں نے آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔
امیر زون جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد اویس یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن قائم ہونے سے عوام بلاخوف اپنی قربانی کی کھالیں الخدمت کو دے کر کار خیر میں حصہ لیں۔ قربانی کی ہر چیز اُس کے اصل حقدار تک پہچانا صاحب نصاب کا فرض ہے۔ عوام بھلائی اور نیکی کے کاموں میں آگے بڑھ چڑھ اپنا کردار ادا کریں۔ اللہ سبحان تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھا منا ہوگااور دجالی فتنو سے بچنے کے لئے صالح اجتماعیت سے جڑنا ہو گا۔
سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320