نیویارک(یس نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نیو یارک فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرنے والی پہلی بھارتی ماڈل ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں ہی اپنے کیریئرکے آغاز پر ہی وہ ماڈل بنناچاہتی تھیں لیکن موٹی ہونے کی وجہ سے دھتکار دی گئیں۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں مستی زادے کی ہیروئن سنی لیون نے کہا کہ انہیں بچپن میں ماڈلنگ اورریمپ پرواک کا بہت شوق تھا، جب 18 برس کی تھی اورماڈل کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کیا تو لوگوں نے یہ کہہ کردھتکار دیا کہ وہ بہت موٹی ہیں اوران کا قد بھی چھوٹا ہے یا پھر وہ موقع ہی نہیں دینا چاہتے تھے لیکن اب ایک وقت یہ بھی آیا ہے کہ وہ نیو یارک فیشن ویک جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ شومیں ریمپ پرواک کررہی ہیں، اچھا محسوس ہورہاہے ، یہ سب کمال اسی موٹی اورچھوٹی کہنے کا نتیجہ ہے، کبھی ماڈل بننے کا نہیں سوچاتھا۔
35سالہ سنی لیون نے اعتراف کیا کہ تالیوں کی گونج میں وہ ریمپ پرآئیں لیکن گرنے کا ڈرتھا، میرا ایک عرصے کا خواب پورا ہوگیا اور یقین نہیں ہورہاتھا کہ خواب پورا ہوگیا۔
سنی لیون نے کہا کہ فیشن کا انتخاب انسان کا اپنا صوابدیدی معاملہ ہے ، میں اپنی پسند کے ملبوسات کا انتخاب کرتی ہوں اورمیں اپنے انتخاب پر خوش اورمطمئن ہوں، مجھے ان لوگوں کی بالکل بھی پروانہیں ہے جو لباس کے حوالے سے مجھ پر تنقیدی نظر رکھتے ہیں۔اداکارہ کاکہناتھاکہ اس کے پاس دوسرے ڈیزائنرز سے ملنے کا
وقت نہیں تاہم انہوں نے قریشی کے ساتھ ہی وقت گزارااور وہ واقعی ایک گڑیا جیسی ہے ، میری نیک خواہشات اس کیساتھ ہیں اوراس کے حوصلے اور ارادوں کی مضبوطی کی داد دیتی ہوں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسی شومیں تیزاب گردی کی شکار ریشمہ قریشی نے بھی بھارتی ڈیزائنرز کیلئے واک کی ۔نیویارک فیشن شو 8ستمبرکوشروع ہواور 15ستمبر تک جاری رہے گا۔