اسلام آباد (یس نیوز ڈیسک)جھوٹ پکڑنے والی مشین کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن اب ایک ماہر نفسیات نے ایک ایسا طریقہ بتادیا ہے کہ جس پر عمل کرکے آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی۔ہارورڈ بزنس سکول کی ماہر نفسیات پروفیسر ایمی کیوڈی کا کہنا ہے کہ جب انسان جھوٹ بولتا ہے تو اس کے چہرہ،آواز اور جسمانی حرکات وسکنات اس کا ساتھ نہیں دیتیں اور بآسانی علم ہوجاتا ہے کہ بندہ جھوٹ بول رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا ایک مشکل بات ہے اور جب کوئی جھوٹ بولتا ہے تو اسے ہر بات کو چھپانا ہوتا ہے جو کہ ایک مشکل بات ہوتی ہے، اگر کسی کا جھوٹ پکڑنا ہوتو دیکھیں کہ ان کے کہنے اور کرنے میں کیا فرق ہے۔مثال کے طور پر اگر وہ کوئی خوشی کی خبر دیں تو دیکھیں کہ ان کی آواز کی بلندی اور چہرے کے تاثرات کیا ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ اکثر لوگوں کو جھوٹ پکڑنے میں زیادہ مہارت نہیں ہوتی اور وہ باتوں اور جسم کے افعال پر توجہ نہیں دیتے یا ان میں موجود ہم آہنگی کی کمی کو نہیں دیکھ پاتے جس کی وجہ دوسر ے لوگ انہیں بآسانی جھوٹ بول کر بے وقوف بنالیتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی کا جھوٹ پکڑنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ بات کرتے ہوئے اس کی زبان ساتھ دے رہی ہے یا نہیں اور اس کے جسم کے افعال کس طرح کے ہیں