ہڑپہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان زبردستی روز میدان لگارہے ہیں ، عوام نے ان کی احتجاجی سیاست اور سیاسی ڈھکوسلے کو مسترد کردیا ہے۔حمزہ شہباز نے عمران اینڈ کمپنی پر ایک کے بعد ایک وار کرتے ہوئےمزید کہا کہ وزیر اعظم بننےکاعمران خان کاخواب چکناچورہوتا نظر آ رہاہے۔
ان کا کہناتھاکہ عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں ، وہ دھرنا سیاست سے ذاتیات پر اتر آئے ہیں ،احتساب کی بات کرنے والوں کے ساتھ قبضہ مافیا اور قرض معاف کرانے والے کھڑے ہیں ۔