پشاور(یس نیوز) تحریکِ انصاف کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دینے والے وزراکے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔
تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرخ حبیب نے جیو نیوز کو ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بتا یا کہ عابد شیر علی نے عمران خان کو رائے ونڈ مارچ کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔اعلیٰ قیادت کی مشاورت سےان کےخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ عابد شیر علی کے خلاف سی پی او فیصل آباداورتھانہ فیکٹری ایریافیصل آباد کو درخواست دی جائے گی۔