کراچی(یس نیوز) ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ۔
سماعتکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ انیس قائم خانی ،رؤف صدیقی ،وسیم اختر عدالت کے روبروپیش ہوئےجبکہ ڈاکٹر عاصم طبیعت کی خرابی کی وجہ سے پیشنہیں ہوسکے ۔
عدالت کو جیل حکام نے بتایا کہ کیس کے ملزم ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناساز ہے۔ان کی عدم موجودگی پر فردجرم عائد نہ کی جاسکی۔ سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔