نئی دہلی(یس نیوز)اڑی حملے پر بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا، حملے کی ایف آئی آر بھی درج کرادی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت تفتیش کیلئے امریکا سے مدد لے گا۔
بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی 6 رکنی ٹیم نے تفتیش کا باضابطہ آغاز کردیا، تفتیشی ٹیم نے ایف آئی آر بھی درج کرادی ہے۔ حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس اور خون کے نمونے جمع کئے گئے ہیں ۔بھارتی فوج حملہ آوروں سے ملنے والے ہتھیار اور نقشے بھی این آئی اے کے حوالے کرے گی ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اڑی حملے کی تحقیقات کیلئے بھارت امریکا کی مدد لے گااور حملہ آوروں کے نمونے،جی پی ایس اور آئی کون سیٹلائٹ سیٹ امریکا بھیجے جائیں گے۔