پیرس(ایس ایم حسنین)ملک سعید، سینیئر راہنما , پاکستان تحریک انصاف ،فرانس نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ رائے ونڈ جلسہ کرپشن کیخلاف قوم و ملت کی بیداری کا ثبوت ہے اور رب کریم کی مدد و نصرت سے کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کی منزل قریب ہوتی نظر آرہی ہے۔
قوم عمران خان کے ایک اشارےکی منتظر ہے اور کرپٹ حکمرانوں کے ایوانوں میں زلزلہ طاری ہوچکا ہے۔ اکتوبر کا اعلان کر کے کپتان نے اپنے کھلاڑیوں میں نئی روح پھونک دی ہے اور اب ہر طرف ہلچل ہے انشااللہ اب اس کرپٹ حکومت کو احتساب کیلئے پیش ہونا ہی ہوگا۔ ورنہ پاکستان کے عوام خود انہیں گریبان سے پکڑ کر انصاف کے کٹہرے تک لے جائیں گے۔