شہرت اور دولت ایسی چیزیں ہیںجنہیں پانے کے لئے کچھ لوگ سر توڑ کوششوں کے با وجود بھی محروم رہتے ہیں اوربعض دفعہ یہ کم عمری میں ہی لوگوں کا ہاتھ تھام لیتی ہے۔
نیو زی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ننھا بچہ ابھی صرف 3سال کا ہے، لیکن ایسی قسمت پائی کہ کم عمر میں ہی کروڑ پتی بن گیا۔اس ننھے بچے کے ماں باپ کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب اس بچے کی 10 لاکھ ڈالرز کی لاٹری نکل آئی۔
اس خوش قسمت بچے کے والدین نے مشہور لاٹری بونس بونڈ میں اس کا اکاؤنٹ پیدائش کے وقت ہی کھول دیا تھا۔ بچے کے والدین کی خواہش پر اس کا نام میڈیا کو نہیں بتایا جا رہا تاہم منتظمین کے مطابق لاٹری کے ذریعے اتنی انعامی رقم جیتنے والا یہ سب سے کم عمر بچہ ہے۔
اس موقع پربچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ اور اس کے شوہر لاٹری کا انعام نکلنے پر بہت خوش ہیں