counter easy hit

نواز شریف نے اڑی حملے کی مذمت کا مطالبہ مسترد کردیا

 

 Nawaz Sharif has rejected calls to condemn the attack Uri


Nawaz Sharif has rejected calls to condemn the attack Uri

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرامریکا اور برطانیہ نے وزیراعظم نوازشریف سےاڑی حملے کی مذمت کا مطالبہ کیا تاہم انہوں نے صاف انکار کردیا ۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ نیو یارک میں جنرل اسمبلی کےحالیہ اجلاس کےموقع پرامریکی وزیرخارجہ جان کیری اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے وزیراعظم نوز شریف سے اڑی حملے کی مذمت کرنے کو کہا تھا۔

تاہم وزیراعظم نواز شریف نے صاف انکار کردیا اور سوال اٹھایا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے100 سے زائد کشمیریوں کی شہادت اور ہزاروں زخمیوں پر لندن اور واشنگٹن سمیت پوری دنیا خاموش کیو ں ہے ؟ تو دونوں کو چپ لگ گئی۔

نواز شریف نے کہاکہ بھارت کو تو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر کوئی شرمندگی نہیں ، جس پر عالمی برادری خاموش ہے،ایسےحالات میں پاکستان کیسےاڑی حملے کی مذمت کرسکتا ہے؟؟؟پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں اڑی حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام مسترد کردیا اور واقعے کی تحقیقات کےلیے مکمل تعاون کی پیشکش کی ۔

پاکستانی حکومت کا خیال ہے کہ اڑی حملہ یا تو پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے بھارت کا اپنا ڈرامہ ہے، جس کا مقصد کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہےیا پھر یہ مظلوم کشمیریوں نے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا خود بدلہ لیا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website