counter easy hit

دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو59رنز سے ہرادیا

The second match, Pakistan beat West Indies by 59 runs

The second match, Pakistan beat West Indies by 59 runs

 

شارجہ (یس اردو نیوز)  شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو59رنز سے شکست دےدی،مہمان ٹیم 338رنز کے ہدف کے تعاقب میںمقررہ50اوورز میں278رنز تک محدود رہی۔

ویسٹ انڈیز کےخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نےٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 337رنز بنا کر مہمان ٹیم میچ میں فتح کیلئے338رنز کا ہدف دیا جس میں بابر اعظم کے شاندار123جو ان کی مسلسل دوسری سنچری تھی،شعیب ملک90اورسرفراز احمد کے ناقابل شکست 60رنز شامل تھے۔کپتان اظہر علی ایک مرتبہ پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اورصرف9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ3رنز کے مجموعے پر ہی گر گئی تاہم بعد میں براوو اور بریتھویٹ نے89رنز کی شراکت قائم کی اور یہ ہی شراکت پاکستان کےخلاف بڑی شراکت تھی۔ویسٹ اندیز کی جانب سے براوو61رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ان کے علاوہ سیموئلز57،بریتھویٹ39اورجیسن ہولڈر31رنز کے ساتھ قابل ذکر رہے۔اس طرح مہمان ٹیم میزبان کے اسکور337رنذ کے جواب میں278رنز تک محدود رہی۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے جبکہ محمد عامراور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بابر اعظم کو شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website