اسلام آباد (یس اردو نیوز) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نےکہاہےکہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے ، پاکستان کے مستقبل کو غیر جمہوری کہنے والے خام خیالی ذہن سے نکال دیں ، ان کاکہناہےکہ قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھیں تو سینیٹ کی نشستیں بھی بڑھنی چاہئیں۔
اسلام آبادمیں ایک تقریب سے خطاب میں چیئرمین سینٹ کاکہناتھاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پاکستان مکمل طور پر وفاق ہو گیا ہے۔ سینیٹ کو بجٹ کی منظوری کا اختیار دیا جائے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹ کو قومی اسمبلی کے برابر ووٹ کا اختیار ہو،1973 کا آئین بنانے والے اپنی قبروں میں پریشان ہوں گے ۔
میاں رضاربانی نے کہا کہ ریاستی اداروں نے پارلیمان کو عوام سے الگ تھلگ رکھا ، پارلیمنٹ کو مضبوط اور مستحکم کرنا ضروری ہے ۔
چیئرمیں سینٹ نےکہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹ کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے، ارکان سینیٹ کی تعداد صرف 104 ہے جبکہ قومی اسمبلی میں صرف پنجاب کے اراکین سینیٹ کے کل ارکان سے زیادہ ہیں، اس کے باعث مشترکہ اجلاس میں وفاق کا مطلب ہی ختم ہو جاتا ہے، سینٹ کی موجودہ صورتحال وفاق کی نفی ہے