پیرس(ایس ایم حسنین) سند ھ کے بعد ملک بھر میں بلاول بھٹو زرداری کی بھر پور پذیرائی پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کا منہ بولتاثبوت ہے۔
ممتاز صحافی اورپیپلز پارٹی فرانس کے سینیئر راہنما قاری فاروق احمد نے پیرس پریس کلب میں پاکستانی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے بعد ملک بھر میں جلسے جلووس اور ریلیوں میں عوام کی بے پناہ شرکت بلاول بھٹو زرداری کی بھر پور پذیرائی ظاہر کررہاہے اور یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی غریب عوام کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔