کراچی (یس اردو نیوز ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا رویہ میرے بارے میں انتہائی
غیرسنجیدہ ہے ، درخواست کے باوجو سٹی کونسل کے اجلاس سے دور رکھا گیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مئیرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا رویہ میرے بارے میں انتہائی غیرسنجیدہ ہے ۔ میری درخواست کے باوجو سٹی کونسل کے اجلاس سے دور رکھا گیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ اس بارے میں نوٹس لیں ۔ شہر کے بہت سے مسائل ہیں ، میں منتخب مئیرہوں ۔ مجھے عدلیہ پر اعتماد ہے ۔ امید ہے کہ میری جلد ضمانت ہو جائے گی