ابوظہبی (یس اردو نیوز ) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور والدہ کی بیماری کی وجہ سے واطن واپس آجانے والے محمد عامر کی جگہ بائولر سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ قومی ٹیم کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔