پاکستان قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔ گزشتہ ماہ سابق کپتان یونس خان کو بخار اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے خون میں پلیٹی لیٹس کی کمی کے باعث انہیں آرام کا مشورہ دیا تھابورڈ کے ایک آفیشل نے بتایا ہے کہ یونس خان کو مکمل صحت یابی درکار ہے اور وہ پہلے ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ بقیہ ٹیسٹ میچوں میں بھی ان کی شرکت مکمل صحت یابی سے ہی مشروط ہوگیواضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے مجوزہ شیڈول کے مطابق 13 سے 17 اکتوبر تک کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا اور یہ ٹیسٹکرکٹکیتاریخ کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ گذشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا تھا۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 36
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276