چاروں صوبوں، گلگت، فاٹا اور اسلام آباد انتظامیہ نے نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست کر دیجبکہ کراچی، لاہور،راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں آج اور کل ڈبل سواری پربھی پابندی ہے۔
ذرائع کے مطابق ، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان حکومتوں ، فاٹا اوراسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی وزارت داخلہ سے نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کردی ، یہ درخواست دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرکی گئی ہے ۔
دوسری جانب کراچی میں محرم الحرام کےمرکزی جلوس کوفول پروف سیکیورٹی دینےکیلئےایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی سے کھارادر تک ٹریفک کےلئےبندہےبلکہ روڈکےتمام داخلہ اورخارجی راستےبھی کنٹینرزلگاکرجمعرات کی صبح تک کے لیے سیل کر دیئے گئے ہیں۔
کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاوراورکوئٹہ سمیت کئی شہروں میں آج اورکل ڈبل سواری پرپہلےہی پابندی عائدہے۔