بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ہالی ووڈجن ممالک میں گیا وہاں کی فلم انڈسٹری کو ختم کردیا ،بھارت میں ہم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔
اپنے 74ویں جنم دن پر میڈیا سے گفتگو میں جو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کی گئی ،میں امیتابھ بچن نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مستقبل پر گزشتہ 43برس سے سوال سن رہا ہوں،میں کہہ دیناچاہتا ہوں کہ فلم سازی کایہ عمل رکنے والا نہیں،وقتی مشکلات آئی ہیں اور آتی رہیں گی۔
بالی ووڈ کا کہناتھاکہ بھارتی فلم سازی کی ایک تاریخ ہے ،پرانے ہدایت کاروں نے جب اپنی مشہور فلمیں بنائیں تو اس وقت ان کے ذہن میںکیا تھا ،اس سے ہم بھی ناواقف تھے اور آئندہ کے لوگ بھی رہیں گے ،اس حوالے سے کام کی ضرورت کونظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
انہوں نے فلموں کی پروموشن کے عمل کی اہمیت کو مانتے ہوئے کہا کہ پہلے تو فلم کی کامیابی و ناکامی کا فیصلہ کرنے میں وقت لگتا تھا ،مگر اب فلم کی قسمت کا فیصلہ جمعہ سے اتوار کے درمیان ہوجاتا ہے،اس لیے فلم کی پروموشن کیلئے اداکار کو کئی شہروں میں پروگرامات کرنا پڑتے ہیں۔