counter easy hit

فواد خان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز پر بھارتی سینما مالکان میں پھوٹ پڑ گئی

ممبئی(یس اردو ڈیسک)پاکستانی اداکار فواد خان کی  فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز پر بھارتی سینما مالکان میں پھوٹ پڑ گئی اور نئی دلی کے سینما مالکان نے فلم کی نمائش روکنے سے انکار کردیا ہے۔

کرن جوہر کی ہدایات کاری میں بننے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی نمائش پر خود بھارتی سینما مالکان میں پھوٹ پڑگئی ہے،دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث نہ صرف بھارتی اداکاروں نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کیا بلکہ بھارتی سینما مالکان نے بھی ان تمام فلموں کی نمائش سے انکار کردیا جن میں پاکستانی اداکار موجود ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فواد خان کے گھر ننھی پری کی آمد

دہلی سینما مالکان کا کہنا ہے کہ فواد خان کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی نمائش روکنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، فلم کی نمائش صرف اس وجہ سے روک دی جائے کیونکہ اس میں پاکستانی اداکار ہیں، اس سے خود ہماری فلم انڈسٹری کو ہی نقصان پہنچے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک ۔ بھارت تعلقات: فواد خان پرامن ماحول کے خواہشمند

دہلی سینما مالکان کے مطابق ’اے دل ہے مشکل‘ بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ہے اور اس میں بھارتی پیسہ لگا ہوا ہے تو پھر فلم کی نمائش کیوں روکی جائے، لہذا فلم سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی بصورت دیگر کہ حکومت اس کی نمائش پر پابندی لگادے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہالی ووڈ کا بھارت میں ڈٹ کا مقابلہ کررہے ہیں، امیتابھ بچن

واضح رہے کہ اڑی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے جس کے باعث بھارتی سینما مالکان نے پاکستانی اداکاروں کی فلم کی نمائش سے انکار کردیا تھا جب کہ گزشتہ روز فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل ہیروئین کا کردار نبھانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی فلم سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website