محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔معلومات کی فراہمی میں تعاون نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا بیس تیارکرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈیٹا بیس کیلئے نجی تعلیمی اداروں کیساتھ وفاق کے تحت چلنے والے اسکول بھی شامل ہوں گے ۔
تعلیمی حکام کے مطابق تمام تعلیمی اداروں سےبچوں کی تعداد اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔تمام اضلاع کے ای ڈی اوزڈیٹا نومبر میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
معلومات کی فراہمی میں لاپرواہی اور عدم تعاون کرنےوالے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔