بیرونی قرضوں کی فنانسنگ کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 کروڑ ڈالرکی کمی ہو گئی۔ ذخائر 23 ارب 49 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں بیرونی قرضوں کی فنانسنگ کے لئے 7 کروڑ 60 لاکھ روپے ادائیگی کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ۔
ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 18 ارب 41 کروڑ ڈالر جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 3 ارب 94 کروڑ ڈالرکمی سے 5 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئے۔