ایم کیو ایم لندن کے رہنما محمد انور نے کہا ہے کہ انھوں نے لندن پولیس کو اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے بھارت سے فنڈ لینے کی بات ایک سیاق و سباق میں کی تھی اور وہ سیاق و سباق میڈیا میں نہیں بتا سکتے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران محمد انور سے سرفراز مرچنٹ کی جانب سے مہیا کیے گئے ڈوزیئر کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انھوں نے ان ڈوزیئر کی تردید کرنے سے انکار کر دیا۔