حکم امتناعی چیف کمشنراور ڈپٹی کمشنر آفس سے جبری نکالے گئے 57 ملازمین کی درخواست جاری ہوا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری نکالے گئے ملازمین کی درخواست پر چیف کمشنر آفس میں نئی بھرتیوں کے عمل کو روک دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس سے جبری نکالے گئے 57 ملازمین کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواستگزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے کام کر رہے ہیں انتظامیہ نے بغیر وجہ نوکریوں سے نکال دیا ۔ ملازمت سے برخاست کیے جانے والوں میں درجہ چہارم کے ملازم بھی شامل ہیں ۔ دوسری جانب 23 ستمبر کو ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں مختلف کیٹیگری کے لئے نئی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ عدالت عالیہ نے انتظامیہ کو چیف کمشنر آفس میں نئی بھرتیوں سے روک دیا ۔