قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت میڈیا پر قدغن لگا کر اپنی ناکامی چھپانا چاہتی ہے
سکھر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ملک میں بادشاہت والی بات غلط نہیں ہے ۔ چودہری نثار صحافی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے قبل اپنے گھر کو دیکھیں کہ اتنے بڑے اجلاس کی کس نے بات لیک کی ۔
سکھر میں بے روزگار نوجوان میں پولیس میں ملازمت کے آفر لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بائو نسر مجھے لگاتے ہیں مگر آئوٹ خود ہو جاتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سندھ حکومت نے ہتھیار تو برآمد کر لیے مگر اب یہ وفاقی حکومت کا کام ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ یہ ہتھیار کراچی میں کہاں سے آئے ، کہیں یہ وہی ہتھیار ہی تو نہیں جو چوری شدہ کنٹینروں میں تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت جب بھی آتی ہے وہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی ہے پہلے بھی ایسا ہوا تھا اور اب بھی وہی ہو رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے جو ریمارکس دیئے ہیں اس پر انہوں نے آبزرویشن بھی کی ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوٹا سسٹن ضیاء الحق کی پیدوار ہے جس کو ہم نے آہستہ آہستہ ختم کیا ہے ۔