امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ ملک میں موجود دہشت گردوں کا پیچھا کرے۔
مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہم دہشت گردی کے خطرے کے خلاف پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لیے زور دیتے رہے ہیں۔