counter easy hit

سیاسی شخصیت کی مداخلت رنگ لے آئی، میانداد اور لالہ میں صلح ہو گئی

Colors come from political interference, was between Miandad and Lala

Colors come from political interference, was between Miandad and Lala

الزامات اور تلخ کلامی کے چوکے چھکے ختم، جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کی صلح ہو گئی، گلے شکوے دور، دونوں کرکٹرز نے سیاسی شخصیت کی مداخلت پر ہاتھ ملائے۔

کراچی: جاوید میانداد اور شاہد خان آفریدی کے مابین کئی روز سے جاری کشیدگی ختم ہو گئی ہے۔ لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد اور سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے ایک دوسرے سے گلے شکوے دور ہو گئے۔ میانداد نے لالہ سے ہاتھ بھی ملایا اور گلے بھی لگا لیا۔ اس اہم پیشرفت کے بعد امکان ہے کہ اب دونوں کرکٹرز کے درمیان جاری لفظی جنگ ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، میانداد اور آفریدی کی ملاقات اور صلح میں لالہ کے چچا نے اہم کردار ادا کیا۔ امکان ہے کہ میانداد اور آفریدی آج شام گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں سے دونوں سابق کپتانوں کی صلح کا بیان سامنے آنے کی توقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website