counter easy hit

پاک چین دوستی باہمی اعتماد،مشترکہ مفادات پر مشتمل ہے: پرویزرشید

وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مشتمل

Pak-China friendship on mutual trust, common interests: Pervaiz Rasheed

Pak-China friendship on mutual trust, common interests: Pervaiz Rasheed

ہے،جبکہ چین کے سفیر کہتے ہیں اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

پاک چین دوستی کارریلی کے اسلام آباد پہنچنے پر تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ریلی کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے ننگزیا کے گورنرکی کاوشیں قابل تحسین ہیں جبکہ اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کا انتہائی اہم منصوبہ ہے،جو شاہراہوں،بنیادی انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبوں پر مشتمل ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شاہراہ ریشم کی بحالی سے دونوں ملکوں میں ترقی ہوگی۔چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہراہ ریشم سے زمینی راستے سے منسلک دونوں ملکوں میں ترقی کی راہ کھلی ہیں ،اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگاجبکہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کام تیزی سےجاری ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مغربی علاقوں سے گوادر تک شاہرائیں سی پیک منصوبے کا حصہ ہیں۔

20 گاڑیوں پر مشتمل ،پاک چین دوستی کار ریلی کی قیادت چین کے ننگزیا کے نائب گورنر وانگ ہیشان کررہے ہیں۔

ریلی چین کے صوبے ننگزیا سے گلگت اور آج راولپنڈی پہنچی تھی۔

چین پاکستان دوستی کار ریلی گوادر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے متحدہ عرب امارات پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website