پنک بال ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹسمینوں کی لاپروائی دیکھ کر پاکستانی غصے سے لال پیلے ہو گئے ، پوری ٹیم 123 رنز پر ڈھیرہو گئی ،ویسٹ انڈیز کوجیت کےلیے 346 رنز کا ہدف ملا ۔
تاریخی ٹیسٹ میں کامیابی کےلیے شاہینوں کو 8 وکٹیں اور حریف ٹیم کو مزید 251 رنز درکار ہیں،دبئی ٹیسٹ میں پہلے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 357 رنز پر تمام ہوئی ،یعنی بقیہ4 وکٹیں 42 رنز کے اضافے سے گر گئیں۔
پاکستان نے فالوآن کھلانے کی بجائے دوسری اننگز 222 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی لیکن پھر شروع ہوا عجب تماشا،تو چل میں آیا کی مصداق وکٹوں کی لائن لگ گئی ۔
پوری ٹیم 123 رنز پر چلتی بنی،گرین کیپس کو اس تباہی سے دوچار کرنے والے دیوندرا بشوتھے،جنہوں نے49 رنز کے عوض آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
پہلی اننگز کے خسارے کے باعث ویسٹ انڈیز کو جیت کےلیے 346 رنز بنانے تھے ۔اوپنر بریتھ ویٹ اور جانسن 87 رنز پرپویلین لوٹ گئے،جب کھیل ہوا تو اسکور 2 وکٹ پر 95 رنز تھا ۔
آج کھیل کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیت کےلیے مزید 251 رنز ،جبکہ پاکستان کو 8وکٹیں درکار ہیں ۔