counter easy hit

میڈیا ہاؤس پر حملہ کیس؛ بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Attacks on the media house; Founder Warrant issued MQM Farooq Sattar

Attacks on the media house; Founder Warrant issued MQM Farooq Sattar

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 22 اگست کو میڈیا ہاؤس پر حملے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے سے متعلق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت 30 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 22 اگست کو میڈیا ہاؤس پر حملے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایم کیوایم کی 3 خواتین سمیت 52 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ تفتیشی افسر نے بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت 30 سے زائد ملزمان کی عدم گرفتاری سےمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

عدالت نے پہلے سے گرفتار کنور نوید جمیل ، قمر منصور اور شاہد پاشا کی عدم پیشی اور دیگر ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد، فاروق ستار، ذاکرقریشی، جاویدکاظمی، گلفرازخٹک،عارف خان، اکرم راجپوت اور اشرف نور سمیت 30 سے زائد ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جب کہ تفتیشی افسر کو حکم دیاکہ ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ مفرور قرار دیئے گئے افراد میں سے اکرم راجپوت اور اشرف نور کو ایم کیوایملندن نےعارضی رابطہ کمیٹی کا رکن مقرر کیا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website