فیس بک نے خاموشی سے نیوزفیڈ کے پوسٹنگ آپشن میں تبدیلی کردی ہے جو پہلے سے زیادہ اور کچھ افراد کیلئے تباہ کن بھی ثابت ہوسکتا ہے
لاہور:فیس بک نے خاموشی سے اپنے صارفین کے نیوز فیڈ میں تبدیلی کر دی ہے ۔ جی ہاں فیس بک نے نیوزفیڈ پر پوسٹنگ کے آپشن کو بدل دیا ہے یہ پہلے سے زیادہ اور کچھ افراد کیلئے تباہ کن بھی ثابت ہوسکتا ہے ۔ فیس بک میں پوسٹنگ کے دوران ابھی بہت کم آپشن آتے ہیں جو آپ ان تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں ، تاہم اب نئی تبدیلی کے بعد یہ آپشنز پہلے سے زیادہ ہوگئے ہیں ،اس کا ڈیزائن بھی بہتر ہے مگر اس تبدیلی میں لوگوں کو ٹیگ کرنے کا آپشن بھی دے دیا گیا ہے جو اکثر افرادکیلئے تباہ کن ثابت ہوگا ۔ فی الحال کسی فرد کو فیس بک پوسٹ میں ٹیگ کرنے کیلئے پہلے پوسٹ کرنے کے بعد ٹیگ کیا جاتا ہے تاہم اب براہ راست ٹیگ فرینڈز کے آپشن کی مدد سے ایسا کیا جاسکے گا ۔ اگر تو آپ کی ایپ میں یہ تبدیلی نہیں آئی تو فکر مند مت ہوں کیونکہ آنیوالے چند ہفتوں میں دنیا بھر کے صارفین اس فیچر سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔ فیس بک کی جانب سے اکثر خاموشی سے اس طرح کے فیچرز متعارف کرا دیئے جاتے ہیں جن کا اعلان بھی نہیں ہوتا اور لوگوں کو انہیں خود دریافت کرنا پڑتا ہے ۔