counter easy hit

دپیکا کے بعد ہریتھک نے بھی ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا

Deepika hrythk surrendered after suffering a depressive

Deepika hrythk surrendered after suffering a depressive

ممبئیبالی ووڈ اسٹارہریتھک روشن کی 2 سال بعد فلم ’’موہن جودڑو‘‘ کے ذریعے سلوراسکرین پرواپسی ہوئی تھی لیکن وہ فلم بینوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے تھے جس کے بعد وہ خاصے پریشان بھی رہنے لگے تھے  تاہم اداکارکی ذاتی زندگی بھی گزشتہ دنوں خاصی پریشانیوں کا شکاررہی ہے جس کے بعد انہوں نے انکشاف کیا ہے  وہ بھی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طرح ڈپریشن جیسی بیماری کا شکاررہ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کا ایک تقریب کے دوران کہنا تھا کہ زندگی میں مختلف قسم کے اتار چڑھاؤ کے باعث  وہ بھی ڈپریشن کا شکاررہ چکے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ انہوں نے بہت سی الجھنوں کا سامنا بھی کیا ہے جیسا کہ سب ہی اپنی زندگی میں کرتے ہیں اور یہ ایک معمول کی بات ہے جس کا سامنا ہر انسان کرتا ہے۔

اداکارنے کہا کہ سب ہی اپنی زندگی میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہیں لیکن میں نے اپنی ذاتی زندگی میں اس کا زیادہ سامنا کیا ہے، زندگی میں محض “سب اچھا” ہی اہمیت کا حامل نہیں ہوتا، کبھی کبھی “کچھ برا” بھی ہمیں بہت کچھ سکھاتا ہے کیونکہ سوچ کی وضاحت بہت ضروری ہوتی ہے، کبھی کبھی آپ کا دماغ بھی بہت سے برے خیالات کو جگہ دیتا ہے جس کی کسی اور کی جانب سے نشاندہی بہت ضروری ہوتی ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ ہرانسان کے ساتھ ہی کچھ نہ کچھ ایسے مسئلے مسائل ہوتے ہیںجن کے باعث وہ ڈپریشن کا شکارہوجاتاہے۔ بہت سے لوگ خاموشی سے اس بیماری کو سہتے ہیںاور دیگر کسی بھی بیماری کو سب کے سامنے عیاں کردیتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website