ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائشیا میں کھیلا جا رہا ہے۔ دفاعی چیمپئن پاکستان اپنی مہم کا آغاز میزبان ملائشیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔
چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی ملائیشیا کے شہر کوانتان میں ہو رہی ہے، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم میں صرف ایک روز پہلے بڑی تبدیلی کرنا پڑی جب کپتان محمد عرفان سفری دستاویز مکمل نہ ہونے کے باعث ملائشیا نہ جا سکے۔ ان کی جگہ فرید احمد کو قیادت سونپی گئی ہے۔
چیمپئنزٹرافی میں دن کا دوسرا میچ بھارت اور جاپان کے درمیان ہوگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں،پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔