کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ،جن کی میتیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روانہ کی جائیں گی ۔
نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری ، ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی جی ایف سی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر شہید اہلکاروں کو سلام پیش کیا گیا۔
گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت 60سے زائد اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔